0

مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

تلہ گنگ، چکوال و گردونواح  میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش و ژالہ باری ہوئی ،سمبڑیال میں تیز گرد آلود ہواؤں کا طوفان آنے سے آسمان ابر آلود ہو گیا،تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بادلوں کی گرج چمک نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

سیالکوٹ شہر گردونواح میں گرد آلود طوفان آنے سے مختلف علاقوں سے بجلی غائب  ہوگئی،وزیرآباد شہر اور گردونواح میں گرد آلود آندھی چلی، تیز اور ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا،دن بھر کی شدید گرمی سے مرجھائے چہرے کھلکھلا اٹھے۔

سرگودھا وگردونوا ح میں تیز طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی،کھاریاں  اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،کرک شہر اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادار بارش اور ژالہ باری ہوئی ، گرمی کی شدت میں کمی موسم خوشگوار ہوگیا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم نے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ 8 جون تک جاری رہے گا۔

رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،04 جون سے07 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق4 جون سے6جون کےدوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے،مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

7جون کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

6 جون اور7جون کو سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply