خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ سات جون غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پچیس گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش چھ جون کو شام 5بج کر38منٹ پر ہوگی،7 جون غروب آفتاب کے وقت عمر25 گھنٹے ہونے کی وجہ سے چاند نظرآئے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بھی ذوالحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کر رکھا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بھی عیدالاضحی 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے، ذوالج کا چاند نظر آنے کا بعد باضابطہ طور پر عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔
عید 17 جون بروز پیر ہونے کا امکان ہے، 16 جون کو اتوار ہونے کی وجہ سے پورے پاکستان میں چھٹی ہو گی، سرکاری تعطیلات 17 جون سے 19 جون تک ہو سکتی ہیں۔
اگر چاند 7 جون کو نظر نہیں آتا تو اس صورت میں پاکستان میں عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل ہو گی، اس صورت میں ملازمین کو 17 سے 20 جون تک تعطیلات ہو سکتی ہیں۔
ہفتہ اتوار کو سرکاری چھٹی کرنے والے اداروں کے ملازمین 17 جون کو عید ہونے کی صورت میں پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے اگر عید 18 جون کو ہوتی ہے تو ملازمین کو چھ چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری ملازمین کی چھٹیوں کا حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کی جانب سے یکم ذوالج کے بعد کیا جائے گا۔