0

کراچی میں کچے کا قانون رائج کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں کچے کا قانون رائج کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، رہزنی کی وارداتیں نہیں بلکہ سوچی سمجھی سازش ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کبھی انجینئر، کبھی ڈاکٹر کو، کبھی آن لائن رائیڈر کو ماردیتے ہیں۔ بتائیں کیا ہم گھروں سے نکلنا بند کردیں؟ کچھ کر نہیں سکتے تو ہمیں اجازت دیں خود ڈکیتوں کو مقابلہ کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے مہنگی تعلیم دلوا کر کسی قابل بناتے ہیں لیکن کبھی موٹر سائیکل تو کبھی موبائل فون چھیننے کی آڑ میں کراچی کے ان قابل نوجوانوں کو چُن چُن کر مارا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ 50 برس سے سندھ میں ظالمانہ کوٹہ سسٹم نافذ ہے جس کی آڑ میں سندھ کے شہری علاقوں کے قابل لوگوں کے لیے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply