0

ایک سیریز سے بغیر بتائے میرا نام نکال دیا، میرٹ پر فیصلے نہیں ہورہے، احمد شہزاد

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کئی میچز میں نمائندگی کرنے والے بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ ایک سیریز میں بغیر بتائے میرا نام نکال دیا گیا، میرٹ پر فیصلے نہیں ہورہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی موجودہ پالیسیز پر تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میرٹ پر چیزیں نہیں ہو رہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں سے پرفارمر کو ٹیم میں کھلانا ہوگا۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت سارے پرفارمر لڑکے پاکستان ٹیم میں کھیلنا ڈزرو کرتے ہیں۔ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی کچھ گروپس بنے ہوئے ہیں۔

قومی کرکٹر نے بتایا کہ کارکردگی کی بنیاد پر میرا نام پاکستان ٹیم کے کیمپ میں آیا لیکن مجھے بغیر بتائے اگلی سیریز سے میرا نام نکال دیا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جیت کی سوچ کے ساتھ کھیلنا ہوگا، امریکا اور کینیڈا کی باؤلنگ کمزور تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply