تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت پر یقین اور ایمان رکھتے ہیں۔ملک میں صحافت آزاد ہوگی تو جمہوریت مضبوط ہوگی۔ایک جماعت ہے جس کا کلچر بدتمیزی اور بدتہذیبی ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایک جماعت نے ملک میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا۔چند عناصر ملکی مفادات کیخلاف مذموم مہم چلاتے ہیں۔چاہتے ہیں قوانین میں ایسی تبدیلی آئے جس سے آپ محفوظ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے صحافیوں سے درخواست ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں۔میں جانتا ہوں جب کوئی قانون بنتا ہے تو اس کا غلط استعمال بھی ہو جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام کے واقعے میں سویلین ہلاک ہوئے، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے ۔بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا اور اس واقعے کی آڑ میں پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا کررہا ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ اور آزاد تحقیقات کرنے کی پیشکش کی۔بھارت پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کرمقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم کرنا چاہتا ہے۔









