0

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل2024کی منظوری آئین کے آرٹیکل75کےتحت دی،ترمیمی بل کامقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔

ترمیمی بل کےذریعےسیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45بی،46اور47میں ترامیم کی گئی ۔

ترمیمی بل کی مددسےوفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کےسیکشن29،33،34اور38میں ترامیم کی گئی۔

ٹیکس قوانین ترمیمی بل2024 قومی اسمبلی سے29 اپریل2024 کو پاس ہوا تھا،صدر مملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply