صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے 22مارچ2024 کے فیصلے کی روشنی میں دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ سے ہوگا۔
صدر مملکت نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 195 کے تحت دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی بھی منظوری دی گئی۔
صدر ِپاکستان نے وزارت قانون و انصاف کی تجاویز کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی۔