پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے استعفیٰ دیدیا ہے۔
سابق صوبائی وزیر ملک تیمور مسعود تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر مقرر کردئیے گئے ہیں۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی خصوصی ہدایت پر ملک تیمور مسعور کو ذمہ داریاں سونپی گئیں،تحریک انصاف شمالی پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سیمابیہ طاہر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔