0

دل کبھی نہیں ٹوٹا، ایسا لگتا ہے کہ میں ارینج میرج کروں گی، نازش جہانگیر

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ ارینج میریج کریں گی، ان کا دل کبھی نہیں ٹوٹا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اِن کا دل بھی کبھی نہیں ٹوٹا اور اسی وجہ سے ہی آج وہ زندہ ہیں اور پروگرام میں موجود ہیں۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی لڑکا پسند آگیا تو ان کے گھر والے اس پر راضی ہوجائیں گے لیکن اگر ان کے اہل خانہ نے پہلے لڑکا دیکھ لیا تو بھی وہ گھر والوں کی پسند پر رضامند ہوجائیں گی۔

دورانِ پروگرام جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی کسی کا دل توڑا تو وہ اداکارہ شرما گئیں اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس موقع پر پروگرام میں موجود اداکار خوشحال خان نے کہا کہ کہ انہیں یک طرفہ محبت اچھی لگتی ہے، کیونکہ اس میں محبت کرنے والے شخص کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ جس سے محبت کرتے ہیں اس متعلق جتنا اور جیسے چاہیں سوچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply