اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق 20 سالہ اسپِن باؤلر جوش بیکر چل بسے، انکی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔جوش بیکر نے اپنے آخری میچ میں سمرسٹ کے خلاف تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
رواں سیزن کے دوران جوش بیکر نے دو سیکنڈ الیون میچز کھیلے تھے۔ ووسٹرشائر کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو ایشلے جائلز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جوش بیکر کی وفات ہم سب کو افسردہ کرگئی ہے۔
ووسٹرشائر سے کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر اُسامہ میر نے بھی سوشل میڈیا پر اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے لکھا کہ جوش بیکر کی وفات سے دکھ اور دھچکا لگا ہے، وہ ایک اچھا انسان اور شاندار کرکٹر تھا۔
So sad and upset to hear the news of Josh’s passing. He was one of the nicest people you could meet. And a brilliant cricketer. Really devastated to hear this news😫💔
— Usama Mir (@iamusamamir)
نوجوان کرکٹر جوش بیکر کی وفات پر دیگر کاؤنٹیز نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ جوش بیکر کے آخری میچ میں باؤلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
🌀 Josh Baker has three wickets for the seconds today in their match against Somerset.
Follow ➡️
— Worcestershire CCC (@WorcsCCC)
خیال رہے کہ جوش بیکر نے 2021 میں فرسٹ کلا س ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد سے اُنہوں نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر47 میچز کھیلے۔