0

ٹیم میں دوستیاں نبھائی جارہی ہیں، باسط علی قومی اسکواڈ کی سلیکشن پر برہم

سابق پاکستانی کرکٹر اور کوچ باسط علی نے کہا ہے کہ اسکواڈ میں تین وکٹ کیپرز ڈال دیے گئے ہیں، سمجھ سے باہر ہی اسکواڈ کس سوچ کے ساتھ منتخب کیا گیا۔

یوٹیوب پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی کی طرف سے قومی اسکواڈ کے اعلان سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں اسپنرز ڈال رہی ہیں لیکن ہماری سلیکشن کمیٹی پارٹ ٹائمرز پر بھروسہ کررہی ہے۔

باسط علی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی اسامہ میر نے اہم مواقعوں پر وکٹیں لیکر دیں۔ آغا سلمان کو پرفارمنس کی بنیاد پر شامل کیا جو بلکل درست ہے لیکن مجھے سمجھائیں کہ انکی جگہ کس کو بٹھایا جائے گا، عثمان خان یا عرفان نیازی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں تین وکٹ کیپرز، محمد رضوان، اعظم خان اور عثمان خان ڈال دیے۔ کس سوچ کے ساتھ یہ اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی بتادے کہ کس بنیاد پر فاسٹ باؤلر حسن علی کو لایا گیا ہے؟ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں میگا ایونٹ ہے لیکن اسکواڈ میں 6 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے، ٹیم میں دوستیاں نبھائی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply