0

ہنزہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 30 افراد زخمی

چلاس: راولپنڈی سے ہنزہ جانے والے مسافر بس کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس کو یشوکل داس کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 30 کے قریب مسافر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں اور متعدد زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس پہنچا دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے 10 سے زائد افراد کی اموات کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply