0

جب تک نیب ہے ملک نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک قومی احتساب بیورو (نیب) ہے ملک نہیں چلے گا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب جعلی مقدمات بناتا رہا ہے اور موجودہ حکومت نے نیب کو ختم کرنے کا نعرہ لگایا تھا۔ یہ 10 ایس آئی ایف سی بھی بنالیں لیکن جب تک نیب ہے ملک نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ اینگرو دنیا کا سستا ترین ٹرمینل ہے اور اس ٹرمینل کو چلتے ہوئے 8 سال ہو گئے ہیں۔ پچیس فیصد گیس ٹرمینل سپلائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں اور مفتاح اسماعیل کچھ نہیں چاہتے۔ بس ساتھیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا ازالہ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کر دیا گیا اس کا جوبداہ کون ہو گا؟ ہم نےعدالت جانا ہے اور معاملہ عدالت پر چھوڑیں گے۔ دیکھیں گے کہ پاکستان کی عدلیہ انصاف دیں گی یا نہیں؟

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں اگر کوئی الزام ہے تو لائیو سماعت کریں۔ جنہوں نے ناانصافی کی ان کا معاملہ عدالت پر چھوڑتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply