0

بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

لاہور: رائیونڈ کے علاقے مانگا منڈی کی ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مانگا منڈی کی فیکٹری میں بوائلر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے باعث فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔

دھماکے کے باعث فیکٹری کی قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ریسکیو کی 8 ایمرجنسی گاڑیوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ بوائلٹر پھٹنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply