وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مثبت شروعات کی طرف وزیراعظم کا اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے زراعت اور انڈسٹری کو کسی حد تک ریلیف ملے گا؛ بزنس کمیونٹی 12 روپے یونٹ کمی کی منتظر تھی؛ امید کرتے ہیں کچھ ماہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے بجلی کے نرخ میں مزید خوشخبری ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مشن 9 سنٹ ہونا چاہیے ریجنل ممالک سے مقابلہ کرنے کے لئے؛ بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس اور غیر ضروری سرچارجز کو بھی فلفور ختم کیا جائے۔
خواجہ محبوب نے کہا کہ برآمدات کو بڑھانے کے لیئے روپیہ کو بھی تگڑا کرنے کی ضرورت؛اس وقت روپے میں بھی 20 روپے تک مضبوطی کی گنجائش ہے تب ہی مہنگائی میں صحیح معنوں میں کمی واقع ہو سکے گی۔
بولے کہ وزیراعظم کی طرف سے ڈسکوز کو پروائیٹ کرنے کے اعلان کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں۔