0

کرم کے عمائدین قیام امن کیلئے سرگرم ، آج پشاور میں جرگہ ہو گا

 ضلع کرم میں قیام امن کے لئے فریقین کا دوسرا جرگہ آج پشاور میں ہو گا، جرگے میں دونوں قبائل کے عمائدین شرکت کریں گے۔

جرگے کے دوسرے دور میں قیام امن پر تفصیلی بات چیت اور عمائدین کو قریب لانے کی کوشش ہو گی ۔ گزشتہ روز فریقین کے مابین اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی تھی۔

جرگہ کے ایک رکن سید رضا حسین کے مطابق جرگہ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام سمیت قیام امن کے لئے ضروری اقدامات پر بات چیت ہوئی، عوام امن کے لئے ترس رہے ہیں اور امن چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طویل بدامنی کے دوران پہلی بار قبائلی عمائدین آپس میں بیٹھے اور گلے شکوے کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply