تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کوایکسپوزکرنا تھا، ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔
ایک انٹرویو میں جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں، عمران خان آفرز قبول کر لیں تو رہا ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے مسلم لیگ (ن) سے ایکسٹنشن لینے کا فیصلہ کیا تھا، ہمارے سارے فیصلے ٹھیک نہیں تھے، ہم سے غلطیاں بھی ہوئیں جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں سے رابطہ کرنا علی امین گنڈا پورکی مجبوری ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ہیں ، عمران خان علی امین پر عدم اعتماد کر دیں تو وہ گھر چلے جائیں گے۔
جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں، اگر آج پارٹی چھوڑتا ہوں توپچاس بندے بھی میرے ساتھ نہیں ہوں گے۔









