سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 5ریگولر بینچزتشکیل دئیے گئے ہیں،بینچزچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے تشکیل دیئے۔
بینچ ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منیب اختراورجسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہے،بینچ2میں جسٹس امین الدین، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔
بینچ 3جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا،بینچ4میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔
بینچ 5جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل ہوگا،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید کیسز کی سماعت کرینگے۔









