وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے مایوسی سے امید کا سفر طے کیا۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ ڈیفالٹ سے استحکام اوراستحکام سے ترقی کا سفرچند ماہ پہلے تک ایک خواب تھا۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے خواب کی تعبیر معاشی اشاروں کی بہتری کی صورت میں ہمارے سامنے ہے، اڑان پاکستان خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کا مشن وزیراعظم کا قوم کیلئے تحفہ ہے۔









