لاہور، اقبال ٹاؤن میں نجی اسپتال کی لفٹ گر گئی، 8 خواتین زخمی ہوگئیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خواتین مریض کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچی تھیں، زیادہ افراد سوار ہونے سے لفٹ وزن برداشت نہ کرسکی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ لفٹ سے گرکرزخمی ہونے والی خواتین کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اوربعد میں دیگراسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔