0

نفرت و تقسیم کی سیاست بانی پی ٹی آئی لے کر آئے، رانا احسان افضل

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر تجارت و صنعت رانا احسان افضل خان نے کہا ہے کہ نفرت و تقسیم کی سیاست بانی پی ٹی آئی لے کر آئے ہیں۔

ہم نیوزکے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت مذاکرات ہو رہے ہیں، سیاسی قیدیوں کی رہائی سے پہلے ثابت کرنا ہوگا کون سیاسی قیدی ہے

انہوں نے کہا کہ اگرآج چارٹرآف ڈیمانڈ آ جاتا تو کوئی پیش رفت ہو جاتی، اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا بانی پی ٹی آئی تک رسائی بڑھائی جائے،اگر پی ٹی آئی کو لگتا ہے مسکرانے کا وقت آگیا ہے تواچھی بات ہے۔

حکومت کو کسی قسم کی تشویش نہیں پائی جاتی، اداروں کی جانب سے مکمل سپورٹ حکومت کو مل رہی ہے، وزیراعظم نے کہا تھا ایسی سپورٹ ملتی رہی تو ملک کی تقدیر بدل جائےگی۔

پارلیمان کی بالادستی پر ہی سیاسی جماعتوں میں بات چیت ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کی تاریخ ہے کہ ہر مذاکرات سے بھاگی ہے،اب بھی پی ٹی آئی کے حوالے سے بہت سارے لوگوں کو خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply