0

ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بلوچستان سے ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان کا ریاست مخالف پراپیگنڈا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈا میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

3ماہ میں ریاست مخالف مواد شیئر کرنے والے 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ،سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ اور تجزیے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی گئی ،اب تک 312 اکاؤنٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے۔

487فیس بک ، 190 ٹک ٹاک ، 147 ٹوئٹر اکائونٹس کو رپورٹ کیا گیا،88انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلی کیشن کے اکاؤنٹس کو بھی رپورٹس کیا گیا۔

ریاست مخالف عناصر کیخلاف 14 انکوائریاں درج کرکے  تحقیقات کا آغازکیا گیا ہے ، ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ریاست مخالف عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،ملزمان کی نشاندہی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply