لاہور: پنجاب حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جس کے لیے 50 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے کاڑیوں کی خریداری کے لیے 50 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔
آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ نے منظوری دی۔ وفاقی حکومت نے 2016 میں 23 گاڑیاں چائنیز و دیگر وی آئی پیز کے لیے خریدی تھیں۔ تاہم 2016 کے بعد سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں اضافے سے گاڑیاں کم پڑ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:
یاد رہے چینی سفیر نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں کہا تھا چینی شہریوں کی سیکیورٹی سی پیک کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس کے بغیر یہ نہیں چل سکتا۔