0

جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال، انتظامیہ کا اسلام آباد سیل کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ کے روز اسلام آباد میں احتجاج کی کال دینے پر اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسلام آباد کے داخلی راستوں مزید کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، مارگلہ روڈ 26 نمبر چونگی اور موٹر وے پر بھی کنٹینرز پہنچادیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی کال کے بعد اسلام آباد پولیس کی طرف سے ریڈ زون کو بھی سیل کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث کنٹینرز لگا کر راستے بلاک کئے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply