0

عمران خان

احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کر دی۔

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلے ریفرنس جیسا ہی ہے، ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جا سکتے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دستاویزات سے ہی ثابت ہو سکتا ہے نیا ریفرنس پہلے سے مشابہت رکھتا ہے یا نہیں، نیب نے جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply