0

وزارت داخلہ یا پی سی بی، کس پوزیشن پر رہنا ہے، فیصلہ محسن نقوی کریں، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ خود محسن نقوی کو کرنا ہے کہ کس پوزیشن پر رہنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کے بیک وقت دو عہدے رکھنے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدے فُل ٹائم جاب ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کی ہر باڈی پر میرٹ کے خلاف شخص بیٹھا ہے، یہ اتنے طاقتور ہیں کہ اسٹینڈ لیا تو اسٹینڈ ہی گم ہوجائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے بلوچستان سے متعلق ایس ایچ او والے بیان سے متعلق انہوں نے کہا کہ انہیں ایس ایچ او والا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، زبان پھسل گئی ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ جب سے عہدہ سنبھالا ہے کچھ لوگوں کی خواہش ہے میں چلا جاؤں۔ ایسے نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جاؤں گا۔ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply