0

مراد سعید

9 مئی سے روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنما مراد سعید سے رابطے میں ہیں۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ روپوش مراد سعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی تحریک شروع کی ، انہوں نے علی امین گنڈا پور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ  پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اور پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے بھیی مراد سعید کا کردار ہے،مراد سعید مخالف گروپ کے رہنما کی بانی سے ملاقات کرانے پر مشال یوسفزئی کو ہٹایا گیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply