0

ہیمڈن، امریکی گلوکار فیٹ مین اسکوپ پرفارمنس کے دوران اچانک انتقال کرگئے

امریکی شہر ہیمڈن میں مشہور امریکی گلوکار فیٹ مین اسکوپ پرفارمنس کے دوران اچانک انتقال کرگئے۔

نامور امریکی ڈی جے اور ریپر فیٹ مین اسکوپ جمعے کے روز ہیمڈن میں منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے۔ لائیو پرفارمنس کے دوران وہ اچانک اسٹیج پر گر کر ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ گلوکار کے ٹور مینجر اور ٹیم کے دیگر ارکان نے سوشل میڈیا پر انکی ہلاکت کی تصدیق کی۔

رپورٹس کے مطابق اب تک گلوکار فیٹ مین اسکوپ کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

خیال رہے کہ گلوکار فیٹ مین کا اصل نام آئزک فری مین تھری تھا جن کی عمر 56 سال تھی۔ وہ نیو یارک ریڈیو اسٹیشن میں بطور ڈی جے بھی کام کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply