ملک میں ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 صفر بروز بدھ کو ہو گا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے، ملک بھر میں شہادتوں کی بنیاد پر ر بیع الاول کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔
ماہ ر بیع الاول 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس میں علماء، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپار کو کے نمائندے شریک ہوں گے۔
اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے، ملک بھر میں ماہ ربیع الاول خصوصاً نبی پاکؐ کی ولادت کا دن 12 ربیع الاول نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔









