0

شیخ رشید نے 13 اگست کی رات جلسے کی اجازت مانگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 13 اگست کی رات جلسے کی اجازت مانگ لی۔

شیخ رشید نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تحریری درخواست دے دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 13 اگست رات 10 بجے لال حویلی کے باہر جشن آزادی جلسے کی اجازت دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس نے شیخ رشید کی درخواست وصول کرلی ہے۔

چند دن پہلے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 31 اگست سے پہلےفیصلہ ہوجائے گا اور عملی طور پر میں اگست کے بعد سیاست میں آجاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ، یہ تحریک انصاف پر پابندی لگانےاورغداری کے کیسز بنانے کا فیصلہ کر رہے ہیں ، ان کے پاس نہ تو عقل ہے اور نہ ہی ملکی سیاست میں ان کی کوئی حیثیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کہہ چکی ہے ہمارے خلاف کوئی مقدمے نہیں ہیں، کل ہمیں نوٹس ملےہیں پنجاب حکومت سپریم کورٹ گئی ہے، یہ چاہتے ہیں جن کی اے ٹی سی میں ضمانتیں ہوئیں مستردکیاجائے، موجودہ حکومت کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ ان کی کوئی اوقات ہی نہیں ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 31 اگست سے پہلے ملکی سیاست کا فیصلہ ہوجائے گااور عملی طور پر میں 31 اگست کے بعد سیاست میں آجاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply