0

اسلام آباد ہائی کورٹ کا شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شبلی فراز کی بیرون ملک جانے پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ شبلی فراز پر 4 ایف آئی آرز ہیں اور وہ سب میں ضمانت پر ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ اب کیا گراؤنڈ ہے؟

جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ جو عدالت حکم کرے گی ہم عمل کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹس عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے۔

ایک ہفتے میں شبلی فراز کا نام ای سی ایل سے نکال کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے، عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی پاسپورٹ اور ڈی جی ایف آئی اے عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply