0

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 26 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5.63 کروڑ ڈالر بڑھ گئے ہیں۔

اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 جولائی تک 14.39 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7.5 کروڑ ڈالرکے اضافے کے بعد 9.10 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.87 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.28 ارب ڈالر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply