وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے سینئر معاون مراد خان کو پولیٹیکل سیکرٹری کے عہدے پر مقرر کر دیا۔
سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اسد الرحمن گیلانی کے دستخطوں سے مراد خان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
مراد خان 16 ماہ کی گزشتہ حکومت کے دوران بھی وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مراد خان سینئر معاون کے طور پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔