0

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد جلسے سے متعلق آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ ہمیں جلسے میں خیبر پختونخوا سے بھرپور شرکت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کارکن رابطے بحال کریں۔ لوگوں کو کس طرح نکالنا ہے اس کی پلاننگ کریں۔ جلسے سے متعلق اس ہفتے میٹنگ بلا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پورا پلان بنا کر جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے اور جلسہ کامیاب بنائیں گے۔ کارکنان جلسے کے لیے ورکنگ شروع کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply