0

کشمیر اور فلسطین کامسئلہ حل کیا جائے،نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے  کہ اقوام متحدہ کی قرارداد وں کے مطابق کشمیر اور فلسطین کامسئلہ حل کیا جائے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات ہر دن بہتر ہورہےہیں،پاکستان کے عوام کو ماضی کے مقابلے میں بہتر ریلیف مل رہاہے۔

پنجاب حکومت مریم نواز کی سربراہی میں بہت اچھاکام کررہی ہے،ملک کی معیشت اور سیاست پر بھی اچھے اثرات پڑرہےہیں۔

پاکستان کے حالات ماضی میں بھی بہتر ہونے جارہے تھے مگرکچھ سازشیں ہوئیں۔پاکستان کے دنیا میں اچھے دوست ہیں،جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا،

پاکستان کا دنیا کے سامنے بہت اچھا امیج ابھرا ہے،عالمی سطح پرپاکستان کے وقار میں اضافہ ہواہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply