0

سمبڑیال، پی پی 52 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے 271 کارکنوں پر مقدمہ درج

پی پی 52 ضمنی الیکشن کے دوران ووٹ بکس اور بیلٹ پیپرز چھیننے پر  پی ٹی آئی کے 271 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

مقدمے میں 21 نامزد اور 250 نامعلوم افراد شامل ہیں، متن کے مطابق پولنگ اسٹیشن 63 پر عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال کی مدعیت میں درج کیا گیا،پولیس پارٹی پر حملہ، اہلکار زخمی، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے مسلم لیگ (ن) نے پی پی 52  سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیت لیا،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار دوسرے نمبر پر رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply