0

پیر کو ملک کے کس کس حصے میں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار،شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں آندھی چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ا ور خشک رہاتاہم اسکردو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت48،سبی،جیکب آباد،بھکر، نورپور تھل47، حافظ آباد،اوکاڑہ،ڈی جی خان،دادو اورگوجرانوالہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply