پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبعیت بگڑنے پرسروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر کے پیٹ میں اچانک درد اٹھا جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے ٹیسٹ اور سٹی اسکین کر لیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کل صبح محمود الرشید کے اپینڈکس کا آپریشن پروفیسر یاسین رفیع کریں گے۔