0

سابق خاصہ دارفورس کے شہداء کےبچوں کو پولیس میں بھرتی کرنےکااعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سابق خاصہ دارفورس کے شہداء کےبچوں کو پولیس میں بھرتی کرنےکااعلان کیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ضم اضلاع کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے جلد پورےکریں گے، ضم اضلاع کیلئے آئندہ بجٹ میں وعدے سے زائد فنڈز مختص کیے ہیں۔

ضم اضلاع میں سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو دعوت دی ہے،اتنے ترقیاتی کام ہوں گے جو ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوئے۔

ترقیاتی کاموں کے معیار پر نظر رکھنا عوام کی ذمہ داری ہے،کہیں پر کوئی ترقیاتی کام معیاری نہیں ہو رہا تو عوام کام کو فوری روکیں۔

عوام میری ٹیم ہیں،منشیات اور کرپشن کے خاتمے کیلئےمیرا دست و بازو بنیں،وفاقی حکومت ضم اضلاع کے پورے پیسے ادا نہیں کر رہی، صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے عوام میرا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply