0

رمیش کمار

 پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی سال اسی سال حکومت کی تبدیلی دیکھ رہا ہوں کیونکہ مشکل بجٹ کے بعد مزید خرابی ہو گی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں رمیش کمار نے کہا کہ مجھے ہرچیز کا پتہ ہے، اس لیے ن لیگ کی حکومت قائم رہتے نہیں دیکھ رہا۔ مشکل حالات کے بعد آگے گیم کس طرف جاتا ہے ،ستمبر اکتوبر میں پتہ چلے گا۔

رمیش کمار نے کہا کہ نوازشریف کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ کی طرف یوٹرن لیتے دیکھ رہا ہوں اور اگر کروٹ بانی پی ٹی آئی کی طرف چلی جاتی ہے تو پھر یہ ملک کے لیے مزید تباہی ہو گی۔

انھوں نے بتایا کہ ساڑھے 3 سال بانی پی ٹی آئی کیساتھ رہا ہوں، حکومت اس کے بس کی بات نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ستارے اچھے ہیں لیکن ملک چلانا اس کے لیے مشکل ہے۔

رمیش کا مزید کہنا تھا کہ 2025 سے ملک کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے، دیکھنا ہو گا بہتری دوبارہ انتخابات سے آتی ہے یا کوئی اور سیٹ اپ آتاہے، ہوسکتا ہے اتفاق رائے سے کوئی سیٹ اپ آ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply