0

پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں اضافی وزارتیں مانگ لیں

لاہور: پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے پنجاب میں 3 وزارتیں مانگ لیں۔

پنجاب کابینہ میں توسیع کے لیے مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ساتھ بیک ڈور رابطے شروع کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو پیپلزپارٹی اور آئی پی پی سے پاور شئیرنگ فارمولا طے کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ دونوں جماعتیں ہی حکومتی جماعت کی خواہش سے زیادہ وزارتیں لینے پر بضد نظر آ رہی ہیں۔

دوسری جانب ن لیگی قیادت پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو 2 اور آئی پی پی کو ایک وزارت دینا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی پنجاب میں 3 وزارتیں لینے پر بضد ہے۔

پنجاب حکومت اپنے موجودہ وزرا کی کارکردگی کے متعلق رپورٹس کی بنیاد پر ردوبدل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پنجاب میں اب تک کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کے قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے پاور شئیرنگ فارمولا سے متعلق 2 رکنی کمیٹی بات چیت کر رہی ہے۔ اس کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی شامل ہیں۔

صوبائی اور وفاقی کابینہ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply