پاکستان ائیر لائنز پی آئی اے کی نجکاری کیلئے درخواستوں میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کیلئےاظہار دلچسپی جمع کرانے میں مزید توسیع نہیں ہوگی، خسارے کاشکار تمام اداروں کی نجکاری ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز، پی آئی اے اور ڈسکوز معیشت پر بوجھ ہیں، پی آئی اے کے پاس جدہ،مدینہ،چین اور ہانگ کانگ جیسے روٹس ہیں۔
پی آئی اے لندن،واشنگٹن اورٹورنٹو کی براہ راست فلائٹس رکھتا ہے،جس دن نئے جہاز آگئے،اسی دن پی آئی اے منافع میں چلی جائے گی،پی آئی اے کی نجکاری کاعمل شفاف اور میڈیاکے سامنے ہوگا۔