0

موٹر وے پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج

عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔

سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے درخواست ضمانت پر سماعت کرنے کے بعد فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے خلاف ضمانت خارج کرنے کے کافی شواہد موجود ہیں ۔

بادی النظر میں ملزمہ پر لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں ۔ ملزمہ فوری ضمانت کی حق دار نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply