0

مفتاح اسماعیل نے مہنگائی میں مزید کمی لانے کا طریقہ بتا دیا

سابق وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام’’ خبر اور تجزیہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال مہنگائی 35 فیصد تھی اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کو شرح سود میں کمی لانی چاہیے،شرح سود کم ہوگی تو مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ دکانوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز آئی ایم ایف کی نہیں میری تھی،تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کے بجائے دکانداروں پر ٹیکس لگانا چاہیے۔

ہم اپنے نظام کو بہتر نہیں کرتے پھر دوسرے آکر ہمیں اصلاحات کرنے کاکہتے ہیں،شہبازشریف اور میں انفرادی ٹیکس بڑھانے کے حق میں نہیں تھے۔

مجھے جب ہٹاکر اسحاق ڈار کو لایا گیا تو انہوں نے 4ماہ تک ڈالر کو زبردستی 239 پر رکھا،ڈیفالٹ کارسک بڑھنے کے باعث ڈالر 300 تک چلا گیا۔

محمد اورنگزیب آئے ہیں اور انہوں نے آئی ایم ایف سے بات کی ہوگی،محمد اورنگزیب نے یہ نہیں کہا کہ میں آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھاؤں گا۔

پاکستان 23ویں بار آئی ایم ایف پروگرام میں جاچکا ہے،باربار آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ملکی معیشت کیلئے نیک شگون نہیں،آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کامطلب معیشت آئی سی یو میں ہے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ملک اُس وقت ٹھیک چلے گا جب متوسط طبقے کے بجائےاشرافیہ پر ٹیکس لگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply