0

مہنگائی کی شرح 39 فیصد سے پہلے 20 فیصد اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے ،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا، صوبائی حکومتیں اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں ، مہنگائی کی شرح 39 فیصد سے پہلے 20 فیصد اور اب 17 فیصد پر آگئی ہے، 16ماہ میں جو محنت کی، نگران حکومت نے اسے جاری رکھا، یہ اسی کے ثمرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسی کے ثمرات ہیں، مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا ،پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی اولین ہدف ہے، معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا ،سرتوڑ کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکےگا۔

شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply