سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی سڑک کنارے نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں انہیں اپنی گاڑی کے پاس کھڑے نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
MashahALLAH !
salah is pursued for the sole purposes of making ALLAH happy as well as bringing peace and contentment & Success into an individual’s life.— Saeed Anwar (@ImSaeedAnwar)
شاہین آفریدی کی اس وائرل ویڈیو پر ایکس صارفین کی طرف سے ملا جلا ردِ عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ صارفین شاہین کی نماز پڑھتے ویڈیو بننے کے عمل کی تعریف جبکہ کچھ تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ‘بے شک نماز کامیابی کی کُنجی ہے’۔ ایک اور صارف نے شاہین کے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ بھی اچھی بات ہے، اللہ شاہین کو آباد رکھے۔’
ماشاءﷲ بہت ہی اچھی بات ہے
ﷲ پاک شاہین کو شاد آباد رکھے اور پکا نمازی اور استقامت عطا کرے 🙏
سعید بھائی آپ انہیں دو سجدوں کے درمیان جو چھوٹی سی دعا ہے وہ بتا دیں تو بہت خوبصورت معاملہ ہو جائیگا❤️— Rizwan Butt PTI (@rizwanb02352460)
دوسری طرف کچھ صارفین نے شاہین کی اس ویڈیو کو غیر ضروری سمجھتے ہوئے تنقید بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘اس علاقے میں مسجد بھی موجود ہے، شاید یہ کام دکھاوے کے لیے کیا گیا ہے۔’
There’s a mosque in this area. This seems like it’s done for fake publicity
— Habibullah Khan (@Huk06)
ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘موٹروے پر تمام قیام و طعام پر مساجد موجود ہیں، وہاں اندر بھی نماز ادا کرسکتے تھے۔’
پیچھے “سلطان ڈیرہ” ریسٹورنٹ ہے شاہین آفریدی وہاں اندر بھی نماز ادا کر سکتا تھا اور آپ وہاں بھی ویڈیو بنا سکتے تھے۔
یوں باہر سڑک پر نماز پڑھنے کی وجہ؟
موٹروے پہ تمام قیام و طعام پہ مساجد ہیں۔— Common Man (@common_man5492)