0

دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ  نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی ملک یا حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے بات چیت جاری رکھے گا ، دونوں ممالک تجارتی ،سرمایہ کاری ،توانائی اور سکیورٹی کے حوالے سے تعاون کر رہے ہیں، انسداد دہشتگردی کے حوالے سے بھی دونوں ممالک میں قریبی تعاون موجود ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھار ت میں منشیات اسمگلنگ میں پاکستانیوں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں ، پاکستان بھارتی مداخلت کی مذمت کرتا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، عالمی برادری مقبوضی کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ  غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کو مظالم سے روکے اور غزہ کا محاصرہ ختم کروائے

ترجمان نے شہزاد اکبر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہی شہریوں کونشانہ بنانا ہماری پالیسی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply