0

حکومت کا گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی سبسڈی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز ملازمین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا ہاؤس رینٹ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز ملازمین کو دیا جانے والا میڈیکل الاؤنس بھی ختم کرنے کردیا گیا ہے، کسٹمز ملازمین کو کامن پول فنڈ سے مراعات دی جا رہی تھیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کامن پول فنڈ سے سبسڈی اور مراعات ختم کرنے کا حکم  دے دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ رواں ماہ مذاکرات ہوں گے۔ سرکاری ملازمین کی غیر ضروری سبسڈیز اور پنشن اصلاحات پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply