رسالپور، پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
تقریب میں ایوی ایشن کیڈٹ محمد ارسلان کو چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی دی گئی، ائیر ڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی پر انہیں یہ ٹرافی دی گئی۔
سارجنٹ حبیب الرحمان کو بہترین کارکردگی پر چیف آف اسٹاف ٹرافی سے نوازاگیا، پی اے ایف ٹرافی کیڈٹ خوشحال خان خٹک کو دی گئی۔
نیول کیڈٹ سارجنٹ امان اللہ کو چیف آف دی ایئراسٹاف ٹرافی دی گئی، اسکوارڈن افسرجنید ملک کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، پاؤسنگ آؤٹ کیڈٹ سے اس موقع پر حلف لیا گیا۔