0

فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیل کرنا اب کسی کے لیے بھی ممکن نہیں رہا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ڈیل کرنا ممکن نہیں ، اگر وہ ڈیل کرتے ہیں تو ان کو نقصان ہو گا اور وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی آ گئی ہے  ،اب کوئی کسی سے ڈیل نہیں کر سکتا ، ڈیل نہیں بلکہ گفتگو کرنی چاہیے ، ڈیل کرنے والوں کی کیا حیثیت ہوتی ہے آپ دیکھ لیں،عمران خان ڈیل کرے گا یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت سے بحرانوں میں گھیرا ہوا ہے،پاکستان میں گندم کا بحران ہے سیاسی بحران ہے اور اب عدالتوں کا بھی بحران دیکھ رہا ہوں ، ملک کو مستحکم کرنے کیلئے مل بیٹھ کربحرانوں کو ختم کرنا ہو گا ۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply